راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے آج مودی سرکار پر انتقامی جذبہ سے کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی اورپارٹی نائب صدر راہل گاندھی کے انتخابی حلقوں میں مرکزی منصوبوں کو بند کیا جارہا ہے۔
مسٹر آزاد نے وقفہ صفر کے
دوران کہا کہ مسز گاندھی کے حلقہ رائے بریلی مسٹر راہل گاندھی کے لوک سبھا حلقہ امیٹھی میں فوڈ پارک پیپرمل اور ڈسکوری پارک کو بند کیاگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس سرکار نے کبھی انتقامی جذبہ سے کام نہیں کیا اور اس نے ہمیشہ پچھلی سرکار کے عوام سے کئے وعدوں کو پورا کیا۔